کشمیر پریمیئر لیگ کے شیڈول کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا . ترجمان کے پی ایل کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں 25 ٹی ٹوئنٹی ڈے اینڈ نائٹ میچز 11 سے 25 اگست تک کھیلے جائیں گے .


ترجمان نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کی براڈ کاسٹنگ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے معیار جیسی ہوگی .
انہوں نے کہا کہ مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی کرے گا . ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسپائے کیم، ہاک آئی اور بگی کیم کی مدد سے کے پی ایل کی کوریج کی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں