جویریہ اور سعود پر کڑی تنقید

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف جوڑی جویریہ اور سعود کو حج پر روانگی کی تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے .
جویریہ نے گزشتہ دنوں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی اور اپنے شوہر سعود کی تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے احرام باندھا ہوا ہے، نیز جویریہ نے اس تصویر کے کیپشن میں حج کے لیے اللّٰہ تعالیٰ کا شُکر ادا بھی کیا ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Javeria Saud (@javeria_saud_official)


اداکارہ کی جانب سے حج کی ادائیگی کی پوسٹ شیئر کرنے پر جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں ساتھی اداکاروں اور کریو ممبرز کے واجبات ادا نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے .
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ حج کی ادائیگی سے قبل جویریہ اور سعود کو اپنے ذمے تمام متاثرین کے بقیہ واجبات فوری ادا کرنے چاہئیں .

یاد رہے کہ جویریہ اور سعود بھی رواں سال حجِ اکبر کی سعادت حاصل کر رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں