کراچی: مختلف علاقوں میں بارش

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری ہے . آئی آئی چندریگر روڈ، سندھ اسمبلی، سائٹ ایریا، ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، گلشن اقبال، سعدی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہونے کی اطلاعات ملی ہیں .


دوسری جانب ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش ہو رہی ہے . محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں آج شام یا رات تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی .
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہواؤں کا رخ سندھ اور بلوچستان کی طرف ہے، عید الاضحیٰ پر بھی کراچی میں بارش کا امکان موجود رہے گا . واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی .

. .

متعلقہ خبریں