شاداب خان کی آئندہ ماہ شادی ، دولہن کون ہو گی؟ حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کا انکشاف، شاداب خان خود بھی لاعلم نکلے

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان آئندہ ماہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہورہے ہیں۔ یہ انکشاف سوال جواب کے سیشن میں ان کے دوست حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے کیا ہے۔ سکرین شاٹ سامعہ کے اس انکشاف پر شاداب خان نے فوری طور پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’اللہ کرے، لیکن ہو کہاں رہی ہے؟ مجھے بھی بتا دیں‘‘۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سوالوں کے جواب میں سامعہ آرزو نے بتایا کہ پاکستان میں پسندیدہ شہر لاہور ہے اور وہ لاہور ہی میں رہتی ہیں، اُن کا پسندیدہ ملک بھارت ہے۔ انہوں نے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو اپنی بہترین دوست قرار دیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے پاکستان میں بہترین کرکٹ سٹار بابر اعظم اور شاداب خان جب کہ بھارت میں ویرات کوہلی ہیں ۔ سامعہ آرزو نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر حسن علی کی پسندیدہ غذا دال چاول ہے۔