ماہرہ خان کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں اداکارہ ماہرہ خان کو ایک نجی ویب شو کے میزبان مومن علی کے ہمراہ فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کے گانے ’لوٹا رے‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو دیکھیں:
دونوں کی اس پر فارمنس کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ اس عید پرریلیز کی جائے گی۔