کم عمر مردوں سے شادی کرنے والی بالی ووڈ اداکارائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی وہ اداکارائیں جنہوں نے اپنے سے کم عمر مردوں سے شادی کی۔ بالی ووڈ میں چند ایسی جوڑیاں ہیں جن میں لڑکی کی عمر لڑکے سے زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود نہ صرف ان کی شادی قائم ہے بلکہ یہ جوڑیاں بہت خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔
کترینہ کیف

13 2 1 300x171
کترینہ کیف کی عمر 38 سال ہے جب کہ وکی کوشل 33 سال کے ہیں۔ دونوں کی عمر کے درمیان 5 سال کا فرق ہے لیکن یقینی طور پر عمر کا یہ فرق دونوں کی شادی میں کوئی رکاوٹ نہیں بنا۔
پریانکا چوپڑا

13 3 1 300x225
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی ووڈ گلوکار و اداکار نک جونس کی عمروں کے درمیان 10 سال کا فرق ہے۔پریانکا نک سے عمر میں 10 سال بڑی ہیں لیکن اس کے باوجود یہ جوڑی انتہائی خوشگوار زندگی گزاررہی ہے۔
ارمیلا ماٹونڈکر

13 4 1 300x225
بھارتی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر ارمیلا اپنے شوہر سے 10 سال بڑی ہیں لیکن عمروں کا یہ فرق کبھی اس جوڑی کے درمیان نہیں آیا۔
بپاشا باسو

13 5 1 300x225
اداکارہ بپاشا باسو بپاشا اپنے شوہر سے 3 سال بڑی ہیں اور اس جوڑی کا شمار بھی بالی ووڈ کی خوشگوار جوڑیوں میں ہوتا ہے۔
فرح خان

13 6 1 300x225
بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر اور ہدایت کارہ فرح خان بھی اپنے شوہر شریش کندرا سے عمر میں 12 سال بڑی ہیں۔
ایشوریا رائے بچن

13 7 1 300x225
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن اپنے شوہر ابھیشیک بچن سے 2 سال بڑی ہیں۔
نیہا دھوپیا

13 8 1 300x225
اداکارہ نیہا دھوپیا بھی اپنے شوہر انگد بیدی سے عمر میں دو سال بڑی ہیں اور دونوں ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں
سوہا علی خان

13 9 1 300x225
بالی ووڈ کے اداکار سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان اپنے شوہر کنال کیمو سے 4 سال بڑی ہیں۔
شلپا شیٹھی

13 10 300x225

اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کے درمیان چند ماہ کا ہی فرق ہے، شلپا راج سے چند ماہ بڑی ہیں۔