وہ مشہور اداکارائیں جنہیں دیکھنے کیلئے لوگ بے تاب رہتے تھے آج وہ کیسی دکھتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وہ مشہور شخصیات جن کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لوگ دیوانے ہوتے تھے، آئیے جانتے ہیں کہ اب وہ کیسی دکھتی ہیں؟
اداکارہ اورمیلا متنونڈکر بھارتی فلمی دنیا میں اپنے چلبلے انداز اور خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہوئیں مگر وقت کے ساتھ ساتھ ان کا بھی حسن و جمال اختتام پذیر ہو گیا۔

14 2 2 300x158
روینہ ٹنڈن اپنے وقت میں ہر ہیرو کے ساتھ بطور ہیروئن آتی تھیں پر اب یہ ڈانس شو میں بطور جج نظر آتیں ہیں، اداکارہ کو اب بغیر میک اپ کے پہچان پانا مشکل ہے۔

14 3 2 300x150
تبو ان اداکاراؤں میں سے ہیں جن کی رنگت پہلے سے ہی سانولی تھی مگر یہ پھر بھی بہت مقبول ہوئیں اور آج بھی ان کی یہ تصویر دیکھ کر اپنی آنکھوں پر یقین نہیں رہتا کہ کیا سے کیا ہو گیا۔

14 4 1 300x150
90 کی دہائی کی خوبصورت اداکارہ جوہی چاولہ آج 50 کے قریب کی ہو گئی ہیں لیکن اب انہیں پہچان پانا مشکل ہے کیونکہ اب اس ہیروئن کے چہرے پر وہ معصومیت نظر نہیں آتی۔

14 5 1 300x150
اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی وجہ سے فلمی دنیا میں نام کمانے والی اداکارہ مناکشی سیشداری مشہور ہونے کے بعد ایک دم سے فلمی دنیا سے غائب ہو گئیں۔

14 6 1 300x150
مناکشی نے فلم ہیرو سے بے انتہا کامیابی حاصل کی، اس فلم میں ان کے ساتھ بطور ہیرو ٹائیگر شروف کے والد جیکی شروف تھے۔
انہیں آج میک آپ کے بغیر پہچان پانا نہایت ہی مشکل کام ہے کیونکہ ان کی رنگت اور چہرے کے نین نقش بالکل بدل چکے ہیں۔
مشہور اداکارہ مادھوری دکشت اپنے زمانے کی وہ شخصیت ہیں جن کی ہر فلم کو کئی کئی بار دنیا دیکھتی تھی لیکن اب انکے چہرے پرعمر کے بڑھنے کے سات ساتھ بڑھاپا نظر آنے لگا ہے۔

14 7 1 300x150

اداکارہ فلمی دنیا میں واپس آ چکی ہیں اور ساتھ ہی ایک سے دو ڈانس شو میں بطور جج اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔