وہ مشہور اداکارائیں جنہیں دیکھنے کیلئے لوگ بے تاب رہتے تھے آج وہ کیسی دکھتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وہ مشہور شخصیات جن کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لوگ دیوانے ہوتے تھے، آئیے جانتے ہیں کہ اب وہ کیسی دکھتی ہیں؟
اداکارہ اورمیلا متنونڈکر بھارتی فلمی دنیا میں اپنے چلبلے انداز اور خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہوئیں مگر وقت کے ساتھ ساتھ ان کا بھی حسن و جمال اختتام پذیر ہو گیا .


روینہ ٹنڈن اپنے وقت میں ہر ہیرو کے ساتھ بطور ہیروئن آتی تھیں پر اب یہ ڈانس شو میں بطور جج نظر آتیں ہیں، اداکارہ کو اب بغیر میک اپ کے پہچان پانا مشکل ہے .


تبو ان اداکاراؤں میں سے ہیں جن کی رنگت پہلے سے ہی سانولی تھی مگر یہ پھر بھی بہت مقبول ہوئیں اور آج بھی ان کی یہ تصویر دیکھ کر اپنی آنکھوں پر یقین نہیں رہتا کہ کیا سے کیا ہو گیا .


90 کی دہائی کی خوبصورت اداکارہ جوہی چاولہ آج 50 کے قریب کی ہو گئی ہیں لیکن اب انہیں پہچان پانا مشکل ہے کیونکہ اب اس ہیروئن کے چہرے پر وہ معصومیت نظر نہیں آتی .


اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی وجہ سے فلمی دنیا میں نام کمانے والی اداکارہ مناکشی سیشداری مشہور ہونے کے بعد ایک دم سے فلمی دنیا سے غائب ہو گئیں .


مناکشی نے فلم ہیرو سے بے انتہا کامیابی حاصل کی، اس فلم میں ان کے ساتھ بطور ہیرو ٹائیگر شروف کے والد جیکی شروف تھے .
انہیں آج میک آپ کے بغیر پہچان پانا نہایت ہی مشکل کام ہے کیونکہ ان کی رنگت اور چہرے کے نین نقش بالکل بدل چکے ہیں .
مشہور اداکارہ مادھوری دکشت اپنے زمانے کی وہ شخصیت ہیں جن کی ہر فلم کو کئی کئی بار دنیا دیکھتی تھی لیکن اب انکے چہرے پرعمر کے بڑھنے کے سات ساتھ بڑھاپا نظر آنے لگا ہے .

اداکارہ فلمی دنیا میں واپس آ چکی ہیں اور ساتھ ہی ایک سے دو ڈانس شو میں بطور جج اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں