اداکارہ علیزے اور علی طارق جلد ایک ساتھ نظر آئیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ اور پاکستانی گلوکار اور نغمہ نگار علی طارق جلد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے آنے والے پروجیکٹ کا پوسٹر مداحوں کے ساتھ شئیر کردیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Alizooo (@alizehshahofficial)


اس پوسٹر میں 12 جولائی کی ریلیز کی تاریخ بھی دکھائی گئی ہے۔
اس نئے آنے والے پروجیکٹ میں اداکارہ کے مدمقابل پاکستانی گلوکار اور نغمہ نگار علی طارق نظر آئیں گے۔

پوسٹ وائرل ہوتے ہی مداحوں سمیت شوبز شخصیات بھی اس پروجیکٹ کے ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔اس سے قبل علیزے شاہ کا ایک اور اسکینڈل سامنے آیا تھا۔
متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوری ڈے پروڈکشن ہاؤس نے متحدہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن میں اداکارہ علیزے شاہ کے خلاف شکایت درج کروائی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Entertainment Website (@starsworld.pk)


پروڈکشن ہاؤس کے مطابق اُن کے پروجیکٹ پر کام کے دوران علیزے شاہ نے غیر مناسب رویہ اختیار کیا اور بغیر بتائے شوٹنگ چھوڑ دی جس سے اُن کو کام میں خلل آیا ہے اور مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔
اس سے قبل بھی متعدد فنکار علیزے شاہ کے غیر مناسب رویے کے خلاف شکایت کر چکے ہیں جن میں اداکار، پروڈیوسر و ہدایتکار یاسر نواز، اداکارہ زرنش خان اور نوید رضا شامل ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ علیزے شاہ اپنے رویے اور نامناسب لباس کی وجہ سے ہمیشہ ہی تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔