اداکارہ زرنش خان کی نئی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ زرنش خان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔

شئیر کی گئی ویڈیو میں انہیں بچپن کا ایک گیم کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس سے قبل اداکارہ زرنش خان کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔
وائرل ویڈیو میں اُنہیں وادیٔ ہنزہ کی خوبصورت سڑک پر سفر کرتے اور بالی ووڈ کی مشہور فلم جب وی میٹ کے گانے یہ عشق ہائے پر بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے انداز کو کاپی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زرنش خان کی ویڈیو کو بہت پسند کیا گیا تھا۔ایک صارف نے زرنش خان کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ سب کو خوش رہنے کا حق ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ زرنش خان نے کرینہ کپور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ اس گانے پر کرینہ کپور سے بہتر اداکاری کوئی نہیں کرسکتا، باقی سب صرف اوور ایکٹنگ کرتے ہوئے لگتے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ زرنش خان انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں جنہیں بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

5 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

5 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

5 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

5 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

6 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

6 hours ago