پی آئی اے کی حج پرواز 24 حجاج کو چھوڑ کر سعودی عرب روانہ ، عازمین نااہلی پر پھٹ پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی حج پرواز 24 عازمین کوچھوڑ کر سعودی عرب روانہ ہوگئی ، عازمین انتظامیہ کی نااہلی پر پھٹ پڑے . تفصیلات کے مطابق پی آئی اے جہاز 24 عازمین کوچھوڑ کر سعودی عرب روانہ ہوگیا جبکہ بارش کے باعث پھنسے سعودی ایئرلائن کے 14عازمین بھی نہ جاسکے .


اسلام آباد ایئر پورٹ پر رہ جانے والے حجاج نے احتجاج کیا اور کہا رات سے یہاں پر موجود ہیں کوئی شنوائی نہیں ہورہی، نہ وزارت مذہبی امور اورمتعلقہ ایئر لائن والے نہیں سن رہے ہیں .
پی آئی اے عازمین کو گزشتہ شام 7 بجے ویزے ملے اور بورڈنگ 5 بجے بند ہوگئی جبکہ 14عازمین بارش میں پھنسنے کے باعث بروقت ایئر پورٹ نہ پہنچ سکے .
24عازمین نے پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 945 سےسعودی عرب روانہ ہونا تھا ، پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ویزوں میں تاخیر کے باعث نہ جا سکے، قومی ایئرلائن کا کوئی قصور نہیں ، عازمین کو ویزوں کا اجرا بر وقت نہ ہونے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا .
ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے نے عازمین کے لئے پرواز 2گھنٹے تاخیرکاشکاررکھی، پرواز میں مزیدتاخیر سےسعودی حکومت کااجازت نامہ منسوخ ہونے کااندیشہ تھا ، سعودی عرب جانے سے رہ جانے والے عازمین کاواحدحل حکومتی اجازت ہے .

. .

متعلقہ خبریں