طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، کوئٹہ آفت زدہ قرار دے دیا گیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، کوئٹہ آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ اور دیگر اضلاع ان دنوں مون سون کی طوفانی بارشوں کی زد میں ہیں۔ گزشتہ 2 روز کے دوران ہونے والی طوفانی بارشوں نے کوئٹہ میں تباہی مچا دی ہے۔ اس تمام صورتحال میں این ڈی ایم اے نے کوئٹہ کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں طوفانی بارشوں کی تباہ کاریوں کے باعث اب تک 9 افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد خاندان بے گھر ہو چکے۔ بتایا گیا ہے کہ اس وقت کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر اضلاع کے کئی علاقے طوفانی بارشوں کے بعد زیر آب آ چکے ہیں۔ ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ این ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے طوفانی بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا ایک نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو چکا ہے۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

2 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

3 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

4 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

4 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

4 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

4 hours ago