پاکستان میں شدید اختلافات کے باوجود آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا ‏اتحاد

مظفر آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ‎تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار بیرسٹر سلطان کے مقابلے میں مشترکہ امیدوار ‏لانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

ذرائع جی این این کے مطابق پیپلزپارٹی کے وادی نیلم سے رکن اسمبلی میاں عبدالوحید صدارتی امیدوار ہوں گے۔ مسلم لیگ ن اپنا امیدوارکھڑا کرنے کی بجائے پیپلزپارٹی کے امیدوارکو ووٹ دے گی۔

وزارت عظمی ، سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں بھی پیپلزپارٹی اورن لیگ کے ‏امیدوارمشترکہ تھے۔ آزاد کشمیرکے صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ 17 اگست کو ‏ہوگی