ماہرہ خان نے شادی سے متعلق سوال گول کر دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران شادی کا سوال گول کر گئیں۔ماہرہ خان کی نئی فلم ’قائدِ اعظم زندہ باد‘ عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی، اداکارہ آج کل اس فلم کی تشہیر کے لیے کافی مصروف ہیں اور مخلتف شوز میں شرکت کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کو انٹرویو دیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی اداکار شاہ رُخ خان سے متعلق پوچھے جانے والوں سوالوں سے اب تنگ آ چکی ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے بتایا کہ وہ بھارتی اداکار امیتابھ بچن اور پاکستانی اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔
اپنے انٹرویو کے دوران ماہرہ خان نے پاکستانی اداکار وہاج علی کی اداکاری کو بھی سراہا۔انہوں نے بتایا کہ آنے والی فلم ’قائدِ اعظم زندہ باد‘ اُن کا سب سے الگ اور منفرد پروجیکٹ ہو گا۔
View this post on Instagram
شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب گول کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں میری شادی کا مجھ سے پہلے آپ کو پتہ ہو گا۔