ماہرہ خان کی ’ہیلز‘ کی قیمت آپ کو حیران کر دے گی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی صفِ اوّل اداکارہ ماہرہ خان کی حالیہ تصاویر میں پہنی گئی ’ریڈ ہیلز‘ کی قیمت جان کر صارفین دنگ رہ گئے۔ماہرہ خان ایک اسٹائل آئیکون ہیں، اُن کا اپنا برانڈ اسٹائل ہے اور وہ ہر لباس میں بےحد دلکش لگتی ہیں۔
وہ ان دنوں اپنی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس کے لیے ماہرہ خان مشرقی ملبوسات سے لے کر مغربی طرز کے مختلف لباس زیب تن کر رہی ہیں۔
اداکارہ کی حالیہ تصاویر میں اُنہیں کالی جینز اور سیاہ سِلک ٹاپ میں دیکھا گیا جس کے ساتھ اُنہوں نے سُرخ ہیلز پہنی ہوئی تھیں۔
ماہرہ ’ریڈ ہیلز‘ میں خوبصورت لگ رہی تھیں لیکن ان ہیلز کی قیمت آپ کو چونکا دے گی، خصوصی ایڈیشن ہونے کی وجہ سے یہ ہیلز ایک ویب سائٹ پر 1014 ڈالرز کے فروخت ہو رہے ہیں۔
ماہرہ کی ان ہیلز کی پاکستانی روپے میں قیمت 2 لاکھ 9 ہزار روپے بنتی ہے۔