فرح گوگی کیخلاف کرپشن تحقیقات جاری، ریکارڈ طلب کرلیا گیا
لاہور (قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن نےایس ای سی پی سے فرح گوگی کی کنسٹرکشن کمپنی اور ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ طلب کرلیا۔سابق خاتون اول بشری بی بی کی سہیلی فرح گوگی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔
ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ فرح گوگی کی گوجرانوالہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی ڈیویلپمنٹ سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔