20سال کے طویل انتظار کے بعدآخری کار وہ دن آہی گیا، سلمان اور شاہ رخ خان دونوں کیا کرنے جا رہے ہیں؟مداحوں کیلئے بڑی خوش خبر

دو دہائیوں بعد شاہ رخ اور سلمان ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے: بھارتی میڈیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے دو سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان 1995 کے بعد ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ فلم میں دکھائی دیں گے۔دنیا بھر میں کنگ خان اور دبنگ خان کے ان گنت مداح ہیں جو دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بے تاب رہتے تھے، چنانچہ اب ان کا انتظار ختم ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہ رخ اور سلمان کے لیے یہ فلم رانی مکھرجی کے شوہر ادیتیا چوپڑا لکھیں گے تاہم فلم کا نام تاحال سوچا نہیں گیا ہے۔رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اس فلم کا ابتدائی خیال تیار کرلیا گیا ہے لیکن ادیتیا فی الحال ڈائیلاگز اور اسکرین پلے پر کام کررہے ہیں جس کے مکمل ہونے کے بعد 2023 کے آخر یا 2024 کے آغاز میں شوٹنگ کا آغاز ہوگا۔تاہم فلم کی کہانی 2022 کے آخر میں مکمل ہونے کے امکانات ہیں

جس کے بعد یہ شاہ رخ اور سلمان کو دکھائی جائے گی۔خیال رہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان نے آج سے 27 سال قبل سپر ہٹ فلم ‘کرن ارجن’ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ بھی ان کی جوڑی کئی فلموں میں نظر آئی لیکن دونوں ایک دوسرے کے ہمراہ مختصر کرداروں میں دکھائی دیے، ان فلموں میں کچھ کچھ ہوتا ہے، ہر دل جو پیار کرے گا، اوم شانتی اوم، زیرو اور ٹیوب لائٹ شامل ہیں۔