لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب تعلیمی بورڈ نے 11 ویں جماعت کے 3 پیپرز کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا . محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے مطابق 8 ،16 اور 18 جولائی کو ہونے والے پیپرز کی تاریخوں کو تبدیل کیا گیا ہے .
محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات اور 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے باعث شیڈول تبدیل کیا گیا ہے جس کے بعد 8 جولائی کو ہونے والا امتحان اب 29 جولائی ،16 جولائی کو ہونے والا پرچہ اب 27 جولائی کو ہوگا . محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے مطابق 18 جولائی کو ہونے والا پرچہ اب 28 جولائی کو ہوگا .
. .