لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی بریفنگ، پیپلز پارٹی طالبان سے مذاکرات پر آمادہ، قومی سلامتی کے اجلاس کی اندرونی کہانی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات پر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی بریفنگ کے بعد پیپلز پارٹی مذاکرات پر راضی ہوگئی ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس ہوا ۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات آئین پاکستان کے تحت ہوں گے۔ طالبان سے ہونے والے کسی بھی معاہدے پر دستخطوں سے پہلے پارلیمان سے منظوری لی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کی خاطر ہم نتیجہ خیز مذاکرات کو قبول کرتے ہیں ۔اجلاس میں آرمی چیف سمیت اعلیٰ عسکری حکام شریک تھے ۔شرکا کو سیکیورٹی حکام نے بریفنگ دی کہ افغان طالبان گارنٹر ہیں ۔ شرائط ہم نے رکھ دی ہیں۔

پی پی پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہماری رائے مختلف تھی مگر اکثر جماعتیں مذاکرات کی حامی ہیں تو پی پی پی بھی مخالفت نہیں کرے گی۔ طالبان سے مذاکرات کا ماضی میں تجربہ اچھا نہیں رہا۔طالبان سے مذاکرات میں آئین پاکستان کے دائرہ کار کو کسی صورت صرف نظر نہ کیا جائے ۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کا آغازکیسے اور کیوں ہوا؟کورکمانڈر پشاور جنرل فیض حمید نے دوبڑی وجوہات پارلیمان کو بتادیں ۔ پالیسی کے تحت طالبان کو کمزور کیا گیا۔پہلی وجہ طالبان کا تنظیمی نیٹ ورک توڑا گیا تاکہ وہ مذاکرات کی میز پر آجائیں ۔ دوسری وجہ افغان طالبان نے تحریک طالبان پاکستان کو مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کیا۔ بظاہر کالعدم ٹی ٹی پی بھی مذاکرات میں مخلص دکھائی دیتی ہے ۔

Recent Posts

بلوچستان میں سرحدی تجارت کو قانونی شکل دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جام کمال خان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان عالیانی…

4 mins ago

جامعہ تربت میں آرٹس کرافٹ، کیلیگرافی اور ماحولیاتی تعلیم پر مبنی نمائش کا انعقاد

تربت(قدرت روزنامہ)جامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام ملٹی پرپز ہال میں آرٹس کرافٹ، کیلیگرافی…

9 mins ago

فیصل آباد، 2 بیویوں اور4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنیوالے شخص کا ’’سوسائیڈ نوٹ‘‘ مل گیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)2 بیویوں اور 4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنیوالے شخص سے متعلق…

28 mins ago

سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے ، سوناکشی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ سوناکشی نے کہا کہ سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے…

32 mins ago

صدر زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر ٹیکس…

50 mins ago

معروف کامیڈین بھارتی سنگھ ہسپتال منتقل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں داخل کروادیا…

55 mins ago