عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

کراچی (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے کراچی ،حیدرآباد اور تھرپارکر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ، عید کے دنوں میں بھی کراچی میں بارش کا امکان ہے ۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر ظہیر احمد کےحوالے سے بتایا کہ سندھ اورگردونواح میں مطلع ابرآلود ہے اور مون سون ہوائیں داخل ہورہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق کراچی ،حیدرآباد اور تھرپارکر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں مزید بارشیں متوقع ہیں

جب کہ کراچی میں عید کے دنوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے،سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں مون سون سسٹم داخل ہورہا ہے جس کے تحت اچھی بارشیں متوقع ہیں۔