عید الاضحیٰ کی آمد ، پیاز،ٹماٹر، ادرک ، لہسن اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ، عوام بے بس
لاہور (قدرت روزنامہ)عید الاضحی کے قریب آتے ہی ما ڈل با زاروں سے سبزیا ں اور سبز مصا لحہ جا ت غائب، سٹا لز پر ریٹ لسٹ آویزا ں جبکہ سبزیا ں مو جود نہیں، دوسری جانب ما رکیٹ میں مو جود سبز مصالحہ جا ت عوام کی قوت خرید سے با ہر ہیں۔
پیا ز،ٹما ٹر، ادرک ، لہسن ، سبز مرچ، ہرا دھنیا کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا۔ روزنا مہ” پا کستا ن” سے با ت کرتے ہو ئے عوام کاکہنا ہے کہ مہنگا ئی نے تو غریب آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے ۔پیا ز،ٹما ٹر، سبز مرچ، ہرا دھنیا کی ہی قیمتیں اتنی بڑھ گئی ہیں کہ اب ان کوخریدنے سے پہلے سوچنا پڑتا ہے کہ کتنی خریدیں کسی وقت میں 100روپے میں سبزی خرید لی جا تی تھی اب تو یہ مصالحہ جا ت بھی نہیں خرید سکتے۔حکو مت خدادرا عوام کا کچھ توخیال کرے