ساڑھی پہن کر بارش میں بھیگنا حرا مانی کو مہنگا پڑگیا

کراچی (قدرت روزنامہ)حرا مانی پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک مشہور اداکارہ ہیں لیکن اپنی تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے انہیں اکثر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں بارش کے خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

انہوں نے بارش کی شام میں ایک خوبصورت نیلی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے۔

ویسے تو بارش میں بھیگی ساڑھی میں ان کی تصاویر ان کے مداحوں کو پسند آئیں لیکن بہت سے لوگوں نے اسے پسند نہیں کیا اور ان کے انداز پر تنقید کی۔

مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپنے کلچر کا خیال رکھیں اس طرح کے کپڑے آپ کو زیب نہیں دیتے۔

اس سے قبل بھی اداکارہ کو اپنے طور طریقے کی وجہ سے کئی بار تنقید کا سامنا رہا ہے۔