نمبر ون ہوں یا نہیں لیکن مجھے اتنا پتہ ہے کہ کام اچھا کرنا ہے ۔ مہوش حیات
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور جوڑی مہوش حیات اور ہمایوں سعید کی رومانٹک کامیڈی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ اس عید پر ریلیز کی جارہی ہے۔
اداکارہ مہوش حیات نے اس فلم کی تشہیری مہم کے دوران دئیے گئے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ آج بھی کوئی فلم ریلیز ہونی ہو تو بہت زیادہ نروس ہوتی ہوں، ابھی میری فلم لندن نہیں جائوں گا ریلیز نہیں ہوئی لیکن مجھے ابھی سے سوچ کر پسینے آجاتے ہیں کہ فلم کو دیکھ کر لوگوں کا ریسپانس کیسا ہوگا۔
اس انٹرویو میں مہوش حیات نے یہ بھی کہا کہ مجھ پہ جو بھی تنقید ہوتی ہے اس پہ میں پریشان نہیں ہوتی بس اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور ویسے بھی مجھ سے محبت والے بھی مجھے یہی کہتےہیں کہ میں ایسی باتوں پر دھیان نہ دوں۔
View this post on Instagram
مہوش حیات نے کہا کہ میں نمبر ون ہوں یا نہیں لیکن مجھے اتنا پتہ ہے کہ میں نے کام اچھا کرنا ہے، لندن نہیں جائوں گا کے لئے ہم سب نے مل کر بہت محنت کی ہے، یقینا لوگوں کو پسند آئیگی۔
مہوش حیات نے کہا کہ ہر عروج کو زوال ہے یہ چیز ہم سب کو سمجھنے کی ضرورت ہے اگر آج ہم مشہور ہیں کل کو ہو سکتا ہے کہ کل ہم مشہور نہ ہوں اس لئے بہت ضروری ہے کہ ہم اپنی شہرت کو سر پر سوار نہ کریں ایک نہ ایک دن تو شہرت کا سورج ڈھلتا ہی ہے، بس انسان کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ ایسے کام کرکے جائے ایسا اخلاق رکھے کہ کل کو آپ کے اخلاق اور کردار کی وجہ سے آپ کو یاد کیا جائے، یہ نہ دیکھا جائے کہ کام کتنا کیا ہے۔