ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی ایک اور ڈانس ویڈیو وائرل؛ صارفین برہم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فہد مصطفیٰ کی ایک اور ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے دیکھنے کے بعد صارفین برہمی کا اظہار کر رہے ہیں .
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں دونوں اداکاروں کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Behtareen.pk (@behtareenpk)


ویڈیو وائرل ہوتے ہی ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے . کئی مداحوں نے ماہرہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فلموں کی تشہیر کے دوران سب کچھ بھول کر بچکانہ ہو جاتی ہیں .
بہت سے مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اوور ڈانس پرفارمنس کے ساتھ فلم قائد اعظم زندہ باد کی تشہیر کر رہے ہیں . اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں اداکارہ ماہرہ خان کو ایک نجی ویب شو کے میزبان کے ہمراہ فلم قائد اعظم زندہ باد کے گانے لوٹا رے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا .


گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جس میں اداکارہ ماہرہ خان ساتھی اداکار فہد مصطفیٰ کے ساتھ شاپنگ مال میں ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہی تھیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Muhammad Sajid Khan (@msajidk_42)


ویڈیو میں ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ اپنی نئی آنے والی فلم قائدِ اعظم زندہ باد کے گانے لوٹا رے پر ڈانس کررہے تھے . اداکاروں کا ڈانس دیکھ کر خریداری کے لیے آئے لوگ لطف اندوز ہوتے نظر آرہے تھے .
واضح رہے کہ فلم قائدِ اعظم زندہ باد ایک بدنام پولیس اہلکار کی کہانی پر مبنی ہے جس کا کردار فہد مصطفیٰ نے ادا کیا ہے . نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم عید الاضحیٰ پر بڑے پردے کی زینت بنے گی .

. .

متعلقہ خبریں