اٹک: سول مجسٹریٹ نے عمران ریاض کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینکر پرسن عمران ریاض خان کے کیس میں سول مجسٹریٹ یاسر تنویر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔اٹک سول مجسٹریٹ کی عدالت میں عمران ریاض کے مقدمے کی سماعت ہوئی، فریقین کے دلائل سننے کے بعد جج نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اپنے فیصلے میں مجسٹریٹ یاسر تنویر نے کہا کہ عمران ریاض کا مقدمہ میرے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، اس لیے معاملہ ایف آئی اے کورٹ بھیج رہا ہوں۔
اٹک سول مجسٹریٹ نے عمران ریاض کا کیس ایف آئی اے راولپنڈی کی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔عمران ریاض خان کو گزشتہ رات اٹک پولیس نے گرفتار کیا تھا، وزیر قانون پنجاب نے اینکر پرسن کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔