اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینکر پرسن عمران ریاض خان کے کیس میں سول مجسٹریٹ یاسر تنویر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا . اٹک سول مجسٹریٹ کی عدالت میں عمران ریاض کے مقدمے کی سماعت ہوئی، فریقین کے دلائل سننے کے بعد جج نے فیصلہ محفوظ کیا تھا .
اپنے فیصلے میں مجسٹریٹ یاسر تنویر نے کہا کہ عمران ریاض کا مقدمہ میرے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، اس لیے معاملہ ایف آئی اے کورٹ بھیج رہا ہوں .
اٹک سول مجسٹریٹ نے عمران ریاض کا کیس ایف آئی اے راولپنڈی کی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی . عمران ریاض خان کو گزشتہ رات اٹک پولیس نے گرفتار کیا تھا، وزیر قانون پنجاب نے اینکر پرسن کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی .