ویزے تاخیر سے جاری ہونے والے عازمین حج کے لیے اچھی خبر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ویزے تاخیر سے جاری ہونے والے عازمین حج کے لیے اچھی خبر آگئی، سعودی حکومت نے عازمین حج کی آمد کے اوقات میں توسیع کر دی۔عازمین حج کو جمعرات 7 جولائی رات 12 بجے تک داخلے کی اجازت ہوگی، اس حوالے سے سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
اس نوٹیفکیشن میں سعوی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ عازمین کے لیے خصوصی سہولت فراہم کی جارہی ہے جہاں حج ویزے برائے سال 2022 کے لیے غیر معمولی تبدیلی کی جا رہی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عازمین کو کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے مملکت میں داخلے کی اجازت ہوگی۔اس میں کہا گیا کہ گاکا سرکلر کی تعمیل میں ناکامی حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، نئے حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
اب نئے قانون کے تحت پاکستان میں گزشتہ روز سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پھنسے مسافر بھی سفر کریں گے۔حجاج کو پشاور، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ سے مختلف پروازوں کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔