تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی . اگلے ہفتے کے دوران مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوگا . آج بروز جمعہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا . تاہم شام/رات کے دوران کشمیر ،گلگت بلتستان ،بالائی پنجاب اوربالائی خیبر پختو نخوا میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے . ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا . تاہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور بالائی/وسطی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . جبکہ اتوار کے روز کشمیر، خیبرپختونخوا ، بالائی/وسطی پنجاب اور گلگت بلتستان، میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا . محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار سے بد ھ تک کشمیر، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان . اس دوران بعض مقامات پرموسلا دھار بارش کا امکان . تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا . گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا . تاہم کوہلو میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی . سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): بلوچستان:کوہلو میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی . گزشتہ ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی49، دادو 48 اور دالبندین میں 47 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بری ہوائیں ملک کےبیشترعلاقوں پراثراندازہو رہی ہیں . کل سے مون سون ہوایًیں بحیرہ عرب اور خلیجی بنگال سے ملک کے بالائی اور مشرقی علاقوں میں داخل ہوںگی .
متعلقہ خبریں