لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کی حراست کو غیرقانونی قرار دے دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ کی حراست کو غیرقانونی قرار دے دیا، عدالت میں کوئی لیٹر پیش نہیں کیا گیا کہ حلیم عادل کو گرفتار کرنا ہے، عدالت نے حلیم عادل کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کی حراست کے خلاف درخواست دائر کی گئی، جس کے تحت لاہور ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کی حراست کو غیرقانونی قرار دے دیا، عدالت نے کہا کہ حلیم عادل کی گرفتاری سے متعلق کوئی لیٹر پیش نہیں کیا گیا، عدالت نے خدشے کے پیش نظر حلیم عادل کی 18 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے،جس کے تحت عدالت نے حلیم عادل کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
یاد رہے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو لاہور سے حراست میں لیا گیا تھا۔

اسدعمر نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو اغوا قرار د یتے ہوئے کہا کہ صورتحال بار ، بینچ ، میڈیا اور انسانی حقوق کے تنظیموں کیلئے امتحان ہے۔عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی جبکہ شہباز گل کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری لرزتی ہوئی حکومت کی بوکھلاہٹ ہے۔

حلیم عادل کو نامعلوم مقام پر رکھا گیا ،عدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔ان کا کہنا ہے کہ ہتھکڑی عمران ریاض کو نہیں لگائی گئی بلکہ جمہوریت کو لگا دی گئی۔جو کچھ ہو رہا ہے یہ ملک کے لیے اچھا نہیں ہو رہا ہے۔ دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے، امید ہے عمران ریاض کو بھی انصاف ملے گا، یہ پیپلز پارٹی جو اب غاصب جماعت ہے اس کی قیادت کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

4 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

5 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

6 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

6 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

7 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

7 hours ago