شوکت ترین نے لوڈشیڈنگ کی وجہ بتا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ یہ ہے کہ کوئلہ مہنگا ہوگیا ہے، ایل این جی مہنگی ہوئی ہے جس وجہ سے منگوائی نہیں جا رہی .
ایک بیان میں شوکت ترین نے کہا ہے کہ آر ایل این جی کے پلانٹ کم کیپیسٹی پر چل رہے ہیں، اگر آپ ایندھن نہیں منگوائیں گے تو پاور پلانٹ کیسے چلیں گے؟
انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں نالائق کہتے تھے، یہ خود نا لائقوں کی یونیورسٹی کے ہیڈ ہیں، ن لیگ کی حکومت نے اوور کیپیسٹی پہلے ہی کر دی تھی، ن لیگ نے امپورٹڈ فیول پر پاور پلانٹ لگائے .


پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ آج ملک میں 8 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے . ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ یکم جولائی سے لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، ہمیں بھی تو مشکلات تھیں، ہم اِدھر اُدھر سے پیسوں کا بندوبست کر کے لوگوں کو بجلی فراہم کرتے تھے .

. .

متعلقہ خبریں