لاکھوں کے جوتے اور بیگ۔۔ عائشہ صفدر کے بیگ کی قیمت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی! کیا واقعی اس بیگ کی قیمت لاکھوں میں ہے؟

لندن (قدرت روزنامہ)عائشہ صفدر نے حال ہی میں لندن کیمبرج لاء اسکول میں ہونے والی کونووکیشن تقریب میں شرکت کی جہاں سے ان کے شوہر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف کے نواسے جنید صفدر نے اپنی گریجویشن مکمل کی ہے۔ سوشل میڈیا پر پھیلی خبروں کے مطابق اس تقریب میں عائشہ صفدر نے جو بیگ تھاما ہوا ہے اس کی قیمت کئی ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں میں ہے۔

4 2 3 300x225
عائشہ صفدر کا قیمتی بیگ اور جوتے
جی ہاں کہا جارہا ہے کہ عائشہ صفدر نے ہرمس برانڈ کا بیگ پکڑا ہوا ہے۔ یہ برانڈ اصلی مگرمچھ کی کھال سے بیگز بنانے کے لئے شہرت رکھتا ہے۔ ہلکے کافی رنگ کے اس بیگ کی قیمت 8 ہزار یو ایس ڈالرز بتائی جارہی ہے جس کی قیمت 16 لاکھ 8 ہزار پاکستانی روپے بنتی ہے۔ اتنا ہی نہیں عائشہ نے اس موقع پر جو سینڈلز پہنی ہیں ان کا تعلق بھی Christian Louboutin Pigalle برانڈ سے بتایا جارہا ہے اور اس کی قیمت 1295 یو ایس ڈالرز بتائی جارہی ہے جو کہ پاکستانی 2 لاکھ 80 ہزار بنتے ہیں۔ اتنی زیادہ قیمتوں کی چیزیں استعمال کرنے پر لوگوں کا کہنا ہے کہ عوام غربت اور مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے اور حکمران جماعت کی بہو لاکھوں کا صرف بیگ استعمال کرتی ہیں۔

کیا واقعی ان چیزوں کی قیمت لاکھوں میں ہے؟
اگرچہ پاکستان کی مختلف ویب سائٹس پر عائشہ صفدر کے بیگ اور جوتوں کی یہ تفصیلات وائرل ہیں لیکن تصویر پر غور کیا جائے تو نہ تو عائشہ کے بیگ پر ہرمس برانڈ کا ٹیگ واضح ہورہا ہے نہ ہی ان کے جوتے ٹھیک سے نظر آرہے ہیں۔
4 3 300x157
یہاں تک کہ ہرمس کی ویب سائٹ پر بھی اس وقت عائشہ جیسا بیگ موجود نہیں ہے اس لئے ضروری نہیں کہ عائشہ نے واقعی اتنا مہنگا بیگ تھاما ہوا ہو البتہ اس بات کا امکان رد بھی نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ عائشہ کی ساس مریم صفدر بھی مہنگے جوتوں اور برانڈز کی شوقین ہیں اور اکثر ہی ان چیزوں کے استعمال پر عوام کی تنقید کا سامنا کرتی رہتی ہیں۔