کنواروں کو کس کینسر کا زیادہ خطرہ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چینی ماہرین کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسانی موت کی تیسری بڑی وجہ پیٹ کا کینسر ہے، جس کا خطرہ سب سے زیادہ غیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ افراد کو ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شادی شدہ افراد میں پیٹ کے کینسر کی جلد تشخیص ممکن ہے جبکہ سابقہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ایسے کینسر کے مریض جو شادی شدہ ہیں ان میں قبل از وقت موت سے بچاؤ کی شرح زیادہ پائی جاتی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ غیر شادی شدہ افراد کے مقابلے میں شادی شدہ افراد میں کینسر کے خلاف بہتر قوتِ مدافعت ہوتی ہے۔پروفیسر ایمن ژو (Aman Xu) کے مطابق شادی شدہ افراد مالی اعتبار سے زیادہ مستحکم ہوتے ہیں، ان کے پاس اپنے جذبات کے اظہار کے لیے ایک ساتھی موجود ہوتا ہے جس کے باعث ان افراد کے کینسر میں مبتلا ہونے کے مواقع کم ہو جاتے ہیں۔
پروفیسر اور محققین کی ایک ٹیم نے 2010ء سے 2015ء کے دوران امریکا میں ایسے 3647 افراد کا معائنہ کیا جن میں ٹیومر ابتدائی اسٹیج پر تھا جس نے دیگر اعضاء کو ابھی متاثر نہیں کیا تھا۔
ان مریضوں میں شادی شدہ افراد میں صحت یابی کا تناسب 72 فیصد رہا، جن میں بیشتر خواتین تھیں، جبکہ بیوہ خواتین میں یہ تناسب 51 فیصد رہا۔اس تحقیق کی بنیاد پر محققین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کو چاہیے کہ کینسر میں مبتلا افراد کی زندگی کتنی باقی ہے، اس بات کا تعین کرتے وقت ان کے شادی شدہ یا کنوارے ہونے کو مدِ نظر رکھنا ضروری ہے۔

Recent Posts

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی، ہیٹ ویو کا خدشہ

لاہور (قدرت روزنامہ ) پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی،…

48 mins ago

آئی سی سی :فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کیلیے پلیئر آف دی…

1 hour ago

گندم بحران، محسن نقوی نے بھی خاموشی توڑ دی ، واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نگران دور حکومت کے دوران خریدی گئی…

2 hours ago

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی جانب سے سنی…

2 hours ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کیا کریں گے؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان…

2 hours ago

میں سمجھ نہیں پارہاکس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے،چیف جسٹس پاکستان کمیشن رپورٹ پر برہم ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی…

2 hours ago