عمران ریاض نے میرے ساتھ یہ گھٹیا حرکت کی ، خاتون صحافی ناجیہ اشعر نے سنگین الزام عائد کر دیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)خاتون صحافی ناجیہ اشعر نے کہا ہے کہ عمران ریاض خان نے مجھ پر ملک دشمنی کے گھٹیا اور بیہودہ الزامات لگائے جس نے مجھے اور میری فیملی کو کئی مہینوں ذہنی کرب میں مبتلا رکھا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں ناجیہ اشعر نے لکھا کہ آزادی اظہار ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن جھوٹے اور بے بنیاد الزامات نہیں۔تاہم انہوں نے عمران ریاض خان کی جانب سے گھٹیا الزامات کے باوجود بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں اس کے باوجود اس کی غیر قانونی گرفتاری کی مذمت کرتی ہوں۔