26مئی کو عمران خان کو کنٹینر پر کیا پیغام ملا کہ عمران خان ڈی چوک کی بجائے بنی گالہ چلے گئے ؟رانا ثنا اللہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ مئی میں لانگ مارچ کے دوران عمران خان ڈی چوک اس لیے نہیں آئے کیونکہ انہیں کنٹینر پر 100 شیل پڑنے تھے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ 26 مئی کو عمران خان اس لیے ڈی چوک آنے کے بجائے اسلام چلے گئے کیونکہ انہیں پیغام پہنچایا دیا تھا کہ آئے تو کنٹینر پر 100 شیل ماریں گے۔راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شیل مارنے کا پیغام اسلام آباد کے ایک پولیس افسر سے فواد چوہدری کے ذریعے عمران خان کو بھجوایا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ خود ہی اپنا مسئلہ آپ ہیں، عمران خان کی فطرت ہے کہ وہ مخالفین سے رواداری کا رویہ نہیں رکھ سکتے۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ عمران خان نے کہا کہ ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے، ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے اور کہا کہ یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو سب کچھ بتا دوں گا۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا آپ کو جیل میں بند کردیا یا آپ کی ادویات بند کی گئی ہیں ۔ آپ کو کیا تنگی ہو رہی ہی ۔ ڈی چوک میں بیٹھنے کے لیے اجازت نہیں دی،یہ پریشانی ہی ۔ کیاعمران خان کی بہن،بیٹی کوگرفتارکرلیاگیاہی ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ مخالفین کے خلاف کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔ آپ نے 240کنال زمین فرح کے نام پر حاصل کی،آپ کو تمام سوالات کا جواب دیناچاہیے۔عمران خان اگر بتانا چاہتے ہیں تو بتائیں کہ 2014ء کے دھرنے کس نے کروائے تھی ۔انہوں نے کہا کہ جو فرح گوگی نے ملک میں لوٹ مار کی، اس پر تو ابھی صرف انکوائری ہورہی ہے۔ پنجاب میں صرف 5 فیصد سی ایم ہاؤس کو جاتا تھا، باقی بنی گالہ تک جاتا تھا۔ توشہ خانہ کے 50 ارب غبن کیے گئے۔ بشیر میمن نے جو سوالات اٹھائے ان کا بھی جواب دیں۔

پوسٹنگ ٹرانسفر پر تو سوموٹو لیا جاتا ہے۔میرے معاملے پر بھی سوموٹو لیا جائے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بنی گالہ سے ہیروئن کا بیگ شہزاد اکبر کے ذریعے پہلے آئی جی اسلام آباد کو دیا گیا۔ انکار پر اے این ایف کے ذریعے میری گاڑی میں ہیروئن رکھوائی گئی۔ میرے خلاف کیس عمران خان نے بنایا جس کی سزا موت تھی۔عمران خان پوری قوم کے لیے جعلی بدمعاش بنے ہوئے تھے۔ اس دن رات کو دو سے ڈھائی ہزار شرپسندوں کو ڈی چوک پر قبضہ کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔