”میرا شوہر مجھے بیویاں تبدیل کرنے والی پارٹیوں میں لے جاتا اور زبردستی جنسی تعلق قائم کرواتا “ بھارت میں کاروباری شخصیت کے خلاف بیوی نے مقدمہ درج کروا دیا
دہلی (قدرت روزنامہ)دہلی پولیس نے کاروباری شخصیت کے خلاف جنسی خواہشات کی تکمیل کیلئے اپنی اہلیہ کو بیویوں کے تبادلے کی پارٹیز میں زبردستی لے جانے کا مقدمہ درج کر لیاہے ۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کاروباری شخصیت کی اہلیہ نے مبینہ طور پر الزام عائد کیاہے کہ اس کا شوہر اسے زبردستی بیویاں تبدیل کرنے کی پاٹیوں میں لے جاتاہے جہاں وہ اکثر اپنے سگے بھائی سے ہی جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور کرتاہے ۔ عدالت نے اتر پردیش پولیس کو یہ معاملے دیکھنے کی ہدایت کر دی ہے اور خاتون کے شوہر اور اس کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔
مظفر نگر میں ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کی عدالت میں خاتون نے اپنا موقف دیا ، متاثرہ خاتون کا کہناتھا کہ اگر میں انکار کرتی تو مجھے دھمکیاں دیتا اور ان عجیب و غریب پارٹیوں میں موجود دیگر مردوں سے تعلق قائم کرنے کیلئے مجبور کرتا ۔پولیس کے ذرائع کے مطابق جوڑے نے 2021 میں شادی کی تھی جس کے بعد خاتون اپنے شوہر کے ساتھ گروگرام میں منتقل ہو گئی تھی ، خاتون کی واقعتا یہ دوسری شادی ہے۔
خاتون نے موقف اختیار کیا کہ جب میں بیویاں تبدیل کرنے کی پارٹیوں میں جانے سے انکار کرتی تو میرا شوہر مجھے جنسی تشدد کا نشانہ بناتا ، 24 اپریل کو میں نے گروگرام میں پولیس کے پاس جانے کی کوشش کی لیکن راستے میں مجھے میرے شوہر کے غنڈوں نے گھیر لیا ، انہوں نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔
ایس ایچ او نیو منڈی پولیس سٹیشن سشیل کمار نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے خاتون کے شوہر اور اس کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے چونکہ یہ واقعہ گروگرام کا ہے اس لیے کیس متعلقہ پولیس سٹیشن کو بھیجا جائے گا ۔