مشہور پاکستانی اداکاراؤں کی اندیکھی بہنیں کیا کام کرتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں کی بہنیں کیا کام کرتی ہیں؟ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
پاکستانی اداکارہ سونیا حسین کی ایک بہن ہیں اور دونوں کی دوستی بے مثال ہے۔
سونیا نے ماڈلنگ اور پھر ڈراموں کی طرف آنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ان کی بہن ثنا حسین ڈاکٹر کے پیشے سے وابستہ ہوئیں، اداکارہ کی ایک اور بہن بھی ہیں جن کی شادی ہوچکی ہے۔


پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ کومل عزیز کی ایک بہن ہیں جن کا نام کنیز فاطمہ خان ہے۔کومل کی متعدد تصاویر اپنی بہن کے ساتھ انسٹاگرام پر موجود ہیں اور دیکھ کر لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان بہت محبت ہے۔


کومل عزیز کی بہن کنیز فاطمہ ڈاکٹر، ریسرچر اور کاروباری شخصیت ہیں۔
لالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکارہ ریما خان کی چھوٹی بہن ثانیہ زوہیب سی ایس پی افسر ہیں۔


انہوں نے 2004ء میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا تھا۔


ذرائع کے مطابق انہیں بہت سی فلموں کی پیشکش بھی ہوئیں لیکن ریما نہیں چاہتیں تھی کہ ان کی بہن فلم نگری میں قدم رکھے، ریما خان کی بہن ثانیہ کے دو بچے بھی ہیں۔
معروف ماڈل و اداکارہ ژالے سرحدی ایک تجربہ کار اداکارہ ہیں،ان کی ایک ہمشکل بہن بھی ہیں جن کا نام زائلہ سرحدی ہے۔


دونوں بہنوں کی شکلوں میں زیادہ فرق نہیں ہے،

ایک ویب سائٹ کے مطابق ژالے سرحدی کی بہن زائلہ سرحدی ٹی وی اسکرین کا حصہ بن چکی ہیں۔