بالی ووڈ کے 8 مشہور اداکاروں کی حفاطت کرنے والے باڈی گارڈ خود کتنے امیر ہیں؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ان مشہور 8 شوبز ستاروں کی جان کی حفاطت کرنے والے باڈی گارڈ ماہانہ کتنی تنخواہ لیتے ہیں، آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
ہندوستانی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان کی حفاظت پچھلے 9 سال سے روی کر رہے ہیں۔
گزشتہ دنوں ان کی ایک تصویر بھی وائرل ہوئی تھی جس میں شاہ رخ خان انہیں مٹھائی کھلا رہے تھے، شاہ رخ روی کو 2 عشاریہ 6 کروڑ تنخواہ کے طور پر دیتے ہیں۔
اداکارہ دیپپیکا پڈوکون جو اپنے باڈی گارڈ کو بھائی مانتی ہیں انہیں بھارتی رسم و رواج کے مطابق ہر رکشا بندھن پر راکھی بھی باندھتی ہیں۔
اس کے علاوہ دیپیکا اپنے باڈی گارڈ کو سالانہ 1 کروڑ روپے دیتی ہیں۔
انوشکا شرما کے باڈی گارڈ ہیں پراکاش سنگھ جو فلم سیٹ ہو یا پھر کوئی تقریب ہر جگہ ان کی حفاظت کرتے نظر آتے ہیں۔
انوشکا کی شادی کے بعد یہ ان کے شوہر ویرات کوہلی کی بھی حفاظت کرتے ہیں، ان کی سالانہ تنخواہ 1 عشاریہ 2 کروڑ ہے۔
فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے امیتابھ بچن کے چاہنے والے کروڑوں ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی حفاظت بھی پھر کچھ الگ طریقے سے ہی ہوتی ہے، امیتابھ بچن اپنے باڈی گارڈ جتندر شندے کو ڈیڑھ کروڑ روپے دیتے ہیں۔
بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اپنے بارڈی گارڈ دیپک کو سالانہ 1 کڑو دیتی ہیں اور ان پر بہت اعتبار بھی کرتی ہیں۔دیپک کبھی شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ بھی ہوا کرتے تھے، اب دیپک بھارتی فلم انڈسٹری کے سب ستاروں کے باڈی گارڈوں میں دکھنے میں خوبصورت ہیں۔
اداکار سلمان خان باڈی گارڈ شیرا کو بھائیوں جیسا مانتے ہیں، اور اسے سالانہ 2 کروڑ روپے دیتے ہیں۔
کنگنا رناوت اپنے باڈی گارڈ کو گھر کا ایک فرد مانتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر سال ان کی سالگرہ بھی مناتی ہیں۔
کنگنا باڈی گارڈ کمار کو 80 لاکھ کے قریب تنخواہ دیتی ہیں۔
اس کے علاوہ انہیں حکومت کی جانب سے سیکیورٹی مہیا کی گئی ہے۔
اکشے کمار ویسے تو مارشل آرٹ کے ماہر ہیں مگر انہیں بھی لوگوں سے بچانے کے لیے باڈی گارڈ کی ضرورت پڑتی ہے جس کے لیے انہوں نے سیریش نامی ایک باڈی گارڈ کو رکھا ہے جسے یہ ڈیڑھ کروڑ سے زائد تنخوا دیتے ہیں۔