ایمبر ہرڈ کو جھوٹی گواہی دینے کے الزام میں جیل ہوسکتی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلوی سیاستدان جوائس نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ اداکارہ ایمبر ہرڈ کو جھوٹی گواہی دینے پر جیل بھیجنے کی سزا سنائی جائے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی سیاستدان نے ایمبر ہرڈ کی جھوٹی گواہی کے بارے میں انکشاف ایک آسٹریلوی مارننگ شو سن رائز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’آسٹریلوی سیاستدان نے اداکارہ کے لیے کوئی ہمدردی ظاہر نہیں کی بلکہ ان کا موازنہ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے ساتھ کیا۔
خیال رہے کہ ایمبر ہرڈ پر آسٹریلیا میں 2015ء میں 2 کتوں کی غیر قانونی امیگریشن کے لیے جھوٹ بولنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ پر آسٹریلیا کی عدالت میں اپنی گواہی کے دوران جانی ڈیپ کے دو یارکشائر ٹیریئرز درآمد کرنے کے بارے میں جھوٹ بولنے کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ امریکی حکّام کی جانب سے جاسوسی کے الزام میں جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔