اسٹیٹ بینک نے شرح سود 15 فیصد کردی
کراچی (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح شود کو15 فیصد کردیا ہے۔ مرکزی بینک کے مانیٹری پالیسی بیان کے مطابق شرح سود کو 1.25 بیسز پوائنٹس بڑھایا گیا ہے۔
قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو 15 فیصد کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال شرح نمو 3 سے 4 فیصد ہو گی، جبکہ مہنگائی کی شرح 18 سے 20 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عام آدمی کو ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔مرتضیٰ سید کے مطابق کورونا وباء، سپلائی خدشات بھی مہنگائی میں اضافے کا سبب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاشی نمو دو سال 6 فیصد پر رہے تو مسائل شروع ہوجاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سارے سینٹرل بینک پریشان ہیں، مہنگائی سب کے لیے چیلنج بنی ہوئی ہے، مہنگائی ایک سال رہے گی۔قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ معاشی نمو 3 سے 4 فیصد رہے گی، 3 سے 4 فیصد نمو اچھا گروتھ ریٹ ہے۔