بارش برسانے والے بادل موجود، کراچی میں رات تک مزید بارش کا امکان، محکمہ موسمیات
کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی کے اطراف میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں، جس کے باعث شہر میں رات تک مزید بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں رات 11 بجے تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، کہیں معتدل جبکہ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان رہے گا۔
خیال رہے کہ کراچی میں صبح سے جاری بارش کے باعث جل تھل ایک ہو گیا، بارش کا پانی جمع ہونے سے مختلف علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
نکاسی کا عمل نہ ہونے سے پولیس موبائل سمیت متعدد گاڑیاں، رکشے اور موٹرسائیکلیں خراب ہوگئیں۔