بھارت میں شرپسند ہندوؤں نے مسلمان شخص کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، معصوم بیٹی بچانے کیلئے رو رو کر منتیں کرتی رہی
نئی دہلی (قدرت روزنامہ)دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلوانے والے بھارت میں انسانیت کی تذلیل کے واقعات تسلسل سے سامنے آرہے ہیں ، ایک اور واقعے میں مسلمان شخص کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اس دوران معصوم بیٹی اپنے باپ کو وحشیوں سے بچانے کیلئے منتیں کرتی رہی ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک مسلمان رکشہ ڈرائیور کو ہندوو¿ں نے تشدد کا نشانہ بنایا ، پھر سڑکوں پر گھسیٹا جبکہ اسے جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونےو الی ویڈیو میں معصوم بچی اپنے باپ کو بچانے کیلئے ان افراد کی منتیں کرتی رہی ۔ کافی دیر کے بعد پولیس نے آکر رکشہ ڈرائیور کی جان چھڑائی ۔ ادھر پولیس کے مطابق اس علاقے کے رہنے والے ہندوں کی ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں مسلمانوں پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ ہندو لڑکیوں کا زبردستی مذہب تبدیل کر رہے ہیں اس میٹنگ کے فوری بعد یہ واقعہ پیش آیا ۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بجرنگ دل کے کارکن سمیت تین افراد کو گرفتار کیا جس پر بجرنگ دل کے کارکنوں نے ڈی ایس پی آفس پر رات گئے تک دھرنا دیا جس کے بعد پولیس سے مذاکرات کے بعد دھرنا منتشر کر دیا گیا۔