نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی زوہیب حسن کو 1 ارب روپے ہرجانے کی دھمکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ مرزا نے گلوکار زوہیب حسن کو پاکستان اور برطانوی عدالت میں 1 ارب روپے ہرجانے کا کیس کرنے کی دھمکی دے دی۔مرزا اشتیاق بیگ نے زوہیب حسن کے حالیہ الزاما ت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زوہیب حسن کے خلاف پاکستان اور برطانوی عدالت میں 1 ارب روپے ہرجانے کا کیس کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ نازیہ کی موت کے سرٹیفکیٹ میں واضح ہے کہ ہماری طلاق نہیں ہوئی تھی، طلاق نہ ہونے کی تصدیق پاکستان کا برطانیہ میں آفس بھی کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ زوہیب حسن میری نازیہ سے شادی کے خلاف تھا، زوہیب کا گزر بسر نازیہ کی آمدنی پر تھا، نازیہ کو پہلے کینسر 1992 میں ہوا،جس کا علاج ہوگیا تھا، دوبارہ2000 میں کینسر ہوا۔

واضح رہے کہ گلوکار زوہیب حسن نے بہن نازیہ حسن کی 21 ویں برسی کے موقع پر انکشاف کیا کہ نازیہ حسن نے اشتیاق بیگ کے مظالم سے تنگ آکر طلاق لی تھی۔زوہیب حسن نے کہا کہ نازیہ خود طلاق کے لیے پاکستان ہائی کمیشن گئیں، مرزا اشتیاق نے تاخیری حربے اپنائے۔