سجل اور احد نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے ان فالو کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مایا ناز جوڑی سجل علی اور احد رضا میر نے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا۔کچھ ماہ قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سجل علی اور احد رضا میر کی ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہے، اسی لیے دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کی تصدیق پاکستانی شوبز سے منسلک ایک صحافی آمنہ حیدر نے بھی کی تھی۔
اس کے کچھ دن بعد سجل نے انسٹاگرام سے اپنے ساتھ لکھے احد کا نام بھی ہٹا دیا تھا جس نے ان خبروں کو مزید ہوا دی تھی۔تاہم اب سجل اور احد نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے بھی ان فالو کر دیا ہے جس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہیں۔وائرل اسکرین شاٹس پر صارفین نے بھی اظہارِ خیال کیا جن میں سے کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پیجز سے درخواست کی کہ دونوں اداکاروں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا جائے، یہ ان کی زندگی ہے، انہیں جو بہتر لگے گا وہ کریں گے۔
خیال رہے کہ جب احد اور سجل کی علیحدگی کی خبریں آئیں تو اس وقت چند شوبز اداکاروں نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے پیغامات جاری کیے اور صارفین سے سجل کے بہتر مستقبل کے لیے دعا کی اپیل کی۔واضح رہے کہ تاحال سجل اور احد نے اپنی علیحدگی کی خبروں کی تصدیق نہیں کی ہے۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

2 hours ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

3 hours ago