پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان دلہن کی طرح سجی سنوری آئیں نظر ، تصاویر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک فیشن برانڈ کے لیے برائیڈل فوٹو شوٹ کرایا ہے ، جس کی کچھ تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔


پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان کسی نہ کسی وجہ سے موضوع بحث بنی رہتی ہیں ۔ ماہرہ خان پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ وہ پاکستان کی کئی کامیاب فلموں اور ٹی وی شوز میں نظر آچکی ہیں ۔ ہندوستان میں بھی ان کی بہت بڑی فین فالوئنگ ہے ۔


پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان کسی نہ کسی وجہ سے موضوع بحث بنی رہتی ہیں ۔ ماہرہ خان پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ وہ پاکستان کی کئی کامیاب فلموں اور ٹی وی شوز میں نظر آچکی ہیں ۔ ہندوستان میں بھی ان کی بہت بڑی فین فالوئنگ ہے ۔


اب اداکارہ نے اپنے برائیڈل فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں ، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہیں ۔


ماہرہ نے یہ فوٹو شوٹ ایک فیشن برانڈ کے لیے کرایا ہے ۔ ہر ایک تصویر میں ان کی خوبصورت ادائیں قابل دید ہیں ۔
ماہرہ نے الگ الگ آوٹ فٹ میں تصاویر کلک کروائی ہیں ۔ فیشن ڈیزائنر فائزہ ثقلین کے اس برائیڈل کلیکشن کا نام خورشید ہے ۔


ڈیزائنر نے ہر آوٹ فٹ کو ایک الگ نام دیا ہے۔ ماہرہ نے اس تصویر میں زرمینہ نام کی ڈریس پہن رکھی ہے۔
اس تصویر میں ماہرہ نے جو خوبصورت ہرے رنگ کی ڈریس پہن رکھی ہے ، اس کو دلہنیں بارات سے ایک دن پہلے پہنتی ہیں ۔


ماہرہ خان اس لہنگا میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ، جس کا نام مہرو ہے ۔ ماہرہ کی ہر ایک ڈریس کے پیچھے ایک خوبصورت کہانی ہے ۔


ماہرہ خان کو بالی ووڈ فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیکھا گیا تھا ، جسے راہل ڈھولکیا نے ڈائریکٹ کیا تھا ۔


ہندوستانی حکومت نے اڑی حملہ کے بعد پاکستانی فنکاروں کی آمد پر پابندی لگا دی تھی ۔ ماہرہ اس کے بعد سے کسی ہندوستانی فلم یا شو کا حصہ نہیں بنی ہیں ۔