شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے ایک ساتھ دکھائے اپنے 9 اوتار، دیکھ کر رہ جائیں گے حیران

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سہانا خان نے جو تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے ، اس میں وہ الگ الگ فیس ایکپریشنز کے ساتھ نظر آرہی ہیں ۔ سہانا نے نو تصاویر کو ملا کر ایک تصویر بنائی ہے اور اس کو شیئر کیا ہے ۔


بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور گوری خان کی بیٹی سہانا خان کا بھلے ہی ابھی تک فلموں میں ڈیبیو نہیں ہوا ہو ، لیکن ان کی فین فالوئنگ کسی سپر اسٹار سے کم نہیں ہے ۔ سہانا کی تصویریں اور ویڈیوز کو لوگ کافی پسند کرتے ہیں ۔ شاہ رخ کی لاڈلی اکثر سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں ۔


حال ہی میں سہانا خان نے پہلی مرتبہ اپنی نو تصویروں کو ایک ساتھ پوسٹ کیا ہے ، جس میں ان کے ایکسپریشنز فینس کو دیوانہ بنا رہے ہیں ۔


سہانا خان نے تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا : ایک شخصیت کا انتخاب کریں ۔ تصویر کو فینس کافی پسند کررہے ہیں اور کمنٹس کرکے فینس مسلسل سہانا خان کے لک کی تعریف کررہے ہیں


سہانا کی تصویر پر اس کے فینس کے ساتھ ساتھ دوست بھی کمنٹس کررہے ہیں ۔ شنایا کپور نے لکھا : بیوٹی تو وہیں ایک دوسری دوست نے لکھا : میں ان میں سے ایک بھی نہیں منتخب کرسکتی ، اس لئے سبھی کو منتخب کرتی ہوں ۔


بتادیں کہ حال ہی میں سہانا خان براون کلر کا باڈی کان ٹاپ پہنے اپنی تصویر شیئر کی تھی ۔ ساتھ ہی شائنی بلیک جینس اور کھلے کرلی بال ان کے لک کو پرفیکٹ بنا رہے تھے ۔


سہانا خان کی ان تصاویر کو فینس نے جم کر پسند کیا اور تابڑتوڑ کمنٹس اور لائیک کئے ۔
تصویر دیکھنے کے بعد شنایا کپور ، نویا نویلی نندا اور مہیپ کپور سمیت کئی سلیبریٹیز نے کمنٹ کرکے ان کی تعریف کی ہے ۔


شاہ رخ خان اور گوری خان کی بیٹی سہانا خان نے گزشتہ سال ہی اپنے انسٹا گرام اکاونٹ کو عوامی کیا ہے۔
ایک سال میں ہی 1.9 ملین فالورس ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے کئی فین کلب بھی ہیں۔


سہانا خان اکثر اپنے دوستوں کے ساتھ مستی کرتے ہوئے اور ورک آوٹ کی تصویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔


سہانا خان اس وقت نیویارک یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ اپنے والدین اور بھائی کے ساتھ طویل وقت ہندوستان میں گزارنے کے بعد جنوری میں پھر امریکہ چلی گئی ہیں۔


کووڈ-19 وبا کے دوران ممبئی میں اپنی فیملی کے ساتھ رہیں۔ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سہانا خان بھی اداکار بنانا چاہتی ہیں۔