میری وجہ سے اسمبلی کے ساتھ ناروا سلوک ہورہا ہے میں قابل قبول نہیں تو مجھے ہٹایا جائے ،قدوس بزنجو

کوئٹہ ( قدرت روزنامہ)اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ میری وجہ سے اسمبلی کے ساتھ ناروا سلوک ہورہا ہے اگر میں قابل قبول نہیں تو مجھے ہٹا کر کوئی قابل قبول اسپیکر لائیں تین سال سے ایوان کا تقدس پامالا کیا جارہا ہے جب ہم تین سال میں اسمبلی کے مائیک ٹھیک نہیں کرسکے تو مزید کیا کرسکیں گے 2008سے آواران کا ایم پی اے ہوں میرے ساتھ اپوزیشن جیسا رویہ اختیار کیا جارہا ہے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں تو وزرا کو بھی آدھا آدھا گھنٹہ انتظار کرایا جاتا ہے تین سال میں کوئی ایک تصویر ایسی دکھائیں جو وزرامشیران یا معاونین خصوصی کے علاوہ کوئی قبائلی رہنما وزیراعلیٰ سے ملنے گیا بلوچستان پاکستان کا اہم حصہ ہے کوئی مائی کا لعل اسے جدا نہیں کرسکتا انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے واقعات سے ہمارے جذبے اور وطن سے ہماری محبت کم نہیں ہوگی دہشتگرد یہ نہ سمجھے کہ وہ کسی جھنڈے بیچنے والے پر حملہ کرکے اپنے عزائم میں کامیاب ہونگے مجھے سمجھ نہیں آتا کہ میری وجہ سے بلوچستان اسمبلی سے کیوں ناروا سلوک ہورہا ہے تین سال قبل قائد ایوان نے اسمبلی میں خود اعلان کیا اور نوابزادہ طارق مگسی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ایوان کی تزئین وآرائش کرسیاں اور مائیک تبدیل کئے جائینگے یہ ایوان جو پورے صوبے کا چہرہ ہے ۔

Recent Posts

انکیتا لوکھنڈے نے کرن جوہر کی فلم میں آفر سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے فلمساز کرن جوہر…

10 mins ago

بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

ممبئ(قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں انتہا پسند ہندو جماعت شیوسینا کی خاتون رہنما سشما…

22 mins ago

سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد 5مئی کو پاکستان پہنچے گا، مشترکہ منصوبوں پر پیشرفت متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد اتوار کو پاکستان پہنچے…

31 mins ago

مخصوص نشستیں؛ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف…

38 mins ago

ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈاکوؤں نے لوٹ مار کا نیا طریقہ اختیار کرتے ہوئے مسافر بن کر…

49 mins ago

آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلیے آئی ایم ایف…

1 hour ago