میری وجہ سے اسمبلی کے ساتھ ناروا سلوک ہورہا ہے میں قابل قبول نہیں تو مجھے ہٹایا جائے ،قدوس بزنجو

کوئٹہ ( قدرت روزنامہ)اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ میری وجہ سے اسمبلی کے ساتھ ناروا سلوک ہورہا ہے اگر میں قابل قبول نہیں تو مجھے ہٹا کر کوئی قابل قبول اسپیکر لائیں تین سال سے ایوان کا تقدس پامالا کیا جارہا ہے جب ہم تین سال میں اسمبلی کے مائیک ٹھیک نہیں کرسکے تو مزید کیا کرسکیں گے 2008سے آواران کا ایم پی اے ہوں میرے ساتھ اپوزیشن جیسا رویہ اختیار کیا جارہا ہے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں تو وزرا کو بھی آدھا آدھا گھنٹہ انتظار کرایا جاتا ہے تین سال میں کوئی ایک تصویر ایسی دکھائیں جو وزرامشیران یا معاونین خصوصی کے علاوہ کوئی قبائلی رہنما وزیراعلیٰ سے ملنے گیا بلوچستان پاکستان کا اہم حصہ ہے کوئی مائی کا لعل اسے جدا نہیں کرسکتا انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے واقعات سے ہمارے جذبے اور وطن سے ہماری محبت کم نہیں ہوگی دہشتگرد یہ نہ سمجھے کہ وہ کسی جھنڈے بیچنے والے پر حملہ کرکے اپنے عزائم میں کامیاب ہونگے مجھے سمجھ نہیں آتا کہ میری وجہ سے بلوچستان اسمبلی سے کیوں ناروا سلوک ہورہا ہے تین سال قبل قائد ایوان نے اسمبلی میں خود اعلان کیا اور نوابزادہ طارق مگسی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ایوان کی تزئین وآرائش کرسیاں اور مائیک تبدیل کئے جائینگے یہ ایوان جو پورے صوبے کا چہرہ ہے . .

.

متعلقہ خبریں