عشق نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا تعلیم راولپنڈی رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عید میلاد النبی ﷺ کے پُرمسرت اور مبارک موقع پر راولپنڈی کی تاریخی شاہراہ مری روڈ پر نور کا سیلاب اُمنڈ آیا ہے، جہاں ہارٹی کلچر اتھارٹی نے عشقِ رسول ﷺ کے رنگوں میں ڈوب کر پوری سڑک کو برقی قندیلوں اور رنگ برنگی روشنیوں سے دلہن کی طرح سجا دیا ہے۔
آمدِ مصطفیٰ ﷺ کی خوشی میں جگمگاتی مری روڈ کا یہ سحر انگیز سماں دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے، جیسے زمین پر کہکشاں اتر آئی ہو۔
عقیدت اور محبت سے لبریز یہ خوبصورت منظر نامہ نہ صرف جشنِ میلاد النبی ﷺ کے روایتی جوش و خروش کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ اس وقت راولپنڈی کی رونقوں کو چار چاند لگا رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert