حکومت بلوچستان سات سو طالبات کو ماہانہ سکالرشپ دے گی ،ماہ جبین شیران

کوئٹہ ( قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت 700طالبات کو انٹرشپ پروگرام کے تحت تربیت فراہم اور ماہانہ سکالرشپ دے گی سبی لورالائی اور تربت میں بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے خواتین کی مالی مدد کی جائیگی ہاسٹلز کا قیام بھی موجودہ حکومت کے اہم منصوبوں میں شامل ہے چائلڈ لیبر اور خواتین کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگے ان خیالات کااظہار پارلیمانی سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ ماہ جبین شیران نے ای وائی ای ایس کے ایجوکیشن اینڈ یوتھ ان پاور منٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام میڈیا کیساتھ خواتین کے مسائل کے حوالے سے ورکشاپ سے خطاب کے دوران کیا ورکشاپ سے سے پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند تنظیم کے سربراہ بہرام بلوچ ،نمرہ ثنا درانی اور دیگر نے خطاب کیا ماہ جبین شیران نے کہاکہ ہمارے ملک میں اسلام آباد جیسے شہر میں بھی خواتین قتل ہوتی ہے بلوچستان میں ایسی ہی خواتین کے بہت زیادہ مسائل ہیں ہمیں اپنی سوچ کو بدلنا ہوگا اور وہ چیزیں اپنانی چاہیے جو دین نے ہمیں سکھائی ہیں انہوںنے کہاکہ جو قوانین پاس ہوئے اور ان پر عملدرآمد نہیں کیا ان پر عملدرآمد کرائینگے دیگر مقررین نے کہاکہ خواتین کے مسائل کے حوالے سے 2017میں پاس ہونیوالے قانون پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا پالیسی بنانا حکومت کاکام ہے لیکن اس پر عملدرآمد کیسے ہوگا اس کیلئے میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

Recent Posts

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن چاند کیلیے روانہ

اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ) تاریخی واقعے میں چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن…

24 mins ago

گووندا کی بھانجی راگنی کھنہ نے عیسائی مذہب قبول کرلیا؟ اداکارہ کا بیان آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار گووندا کی بھانجی اور اداکارہ راگنی کھنہ نے اپنا ہندو مذہب…

36 mins ago

موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور…

36 mins ago

متحدہ عرب امارات کی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم ماں بن گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد…

44 mins ago

اے ایس پی شہر بانو نقوی کی تنخواہ کتنی اور دیگر مراعات کتنی ملتی ہیں؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں مشتعل ہجوم سے خاتون کی جان بچانے والی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس…

49 mins ago

‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ کے ‘سوڈھی’ نے اپنی گمشدگی کا ڈرامہ کیا؟

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) مشہور زمانہ بھارتی ڈرامہ ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ میں روشن سنگھ…

51 mins ago