ہم چاہتے ہیں دانیہ کو سزا ملے، بیٹی عامر لیاقت حسین

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف میزبان و ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی بیٹی دُعا عامر نے کہا ہے کہ اُنہوں نے دانیہ کے خلاف تمام ثبوت ایف آئی اے سائبر کرائم کو دے دیے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ دانیہ کو سزا ملے۔

سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کی بیٹی دُعا کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ میڈیا سے گفتگو کرتی نظر آئیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)


عامر لیاقت حسین کی بیٹی نے کہا کہ ہم یہی چاہتے ہیں کہ دانیہ کو سزا ملے اور پہلے دن سے ہماری یہی نیت تھی کہ ہم دانیہ پر کیس کریں گے۔
دُعا عامر نے کہا کہ اب چونکہ دانیہ پورسٹ مارٹم کے کیس میں میرے مرحوم والد کی بیوی بن کر کُودی ہے تو ہم نے فوری درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو تمام ثبوت دے دیے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد دانیہ کی گرفتاری ہو۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ جلد از جلد دانیہ کو گرفتار کرکے کارروائی کریں گے۔دُعا عامر نے مزید کہا کہ ہمیں اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں، ہمیں آپ کے سپورٹ کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم میں تحریری شکایات مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اور بیٹی دعا نے جمع کرائی۔اِدھر دانیہ نے شوہر کا پوسٹ مارٹم کروانے کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے، 28 جولائی کو ان کی درخواست کی سماعت ہوگی ۔